سماج وادی پارٹی سے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ جیا بچن نے بدھ کو پارلیمنٹ
میں خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔ بدھ کو گئو رکشا کے معاملے پر جیا
نے پارلیمانی امور کے وزیر مملکت مختار عباس نقوی کے گایوں کی حفاظت کو لے
کر دیے بیان پر بحث کے دوران کہا
"خواتین کی حفاظت اور تحفظ کے لئے اقدامات
کرنے چاہئیں۔ آپ گایوں کی حفاظت کر رہے ہیں اور یہاں خواتین پر ظلم ہو رہے
ہیں۔
جیا کی اس بات کی کئی اور ارکان نے بھی میز تھپتھپا کر حمایت کی۔ بتا دیں
کہ جیا بچن وقت وقت پر خواتین کے مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھاتی رہی ہیں۔